ابنا: ایک تحقیقاتی مرکز نے انکشاف کیا ہےکہ فلسطینی بیماروں پرصیہونی ڈاکٹر نئي نئي دواؤں کاتجربہ کررہےہیں۔ فلسطین الان نامی ویب سائٹ نے تحقیقاتی مرکز الزیتونہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہےکہ فلسطینی بیماروں پر صیہونی اسپتالوں میں نئی دواؤں کا تجربہ کیا جاتا ہے۔ اس رپورٹ میں آیا ہے کہ ان فلسطینی بیماروں پرخواہ وہ بچے ہوں ، جوان ہو یا پھر بوڑھے ہوں ان کی مرضی کے بغیر دوائيں ٹسٹ کی جارہی ہیں اطلاعات کے مطابق یہ کام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جملہ انسانیت سوز اقدامات میں شمار ہوتےہیں۔ یادرہے صیہونیوں کا علاج کرنے کے لئے فلسطینی بیماروں کےاعضا کی چوری بھی صیہونی درندوں کاایک بہیمانہ اقدام ہے جو غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے بعد سامنے آیا تھا اور اس کےبارےمیں متعدد رپورٹیں نشر ہوچکی ہیں۔
26 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 238803
صیہونیوں نےفلسطینی مریضوں کوتختہ مشق بنارکھاہے